ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

پنجاب میں 9 ارب روپے مالیت کی جنگلاتی زمین واگزار، 5 کروڑ سے زائد درخت لگا دیے گئے

پنجاب میں 9 ارب روپے مالیت کی جنگلاتی زمین واگزار، 5 کروڑ سے زائد درخت لگا دیے گئے

▫️دو برس میں 1,984 ایکڑ سے زائد جنگلاتی رقبہ قبضہ مافیا سے واپس، 50 ہزار ایکڑ سے زائد پر شجرکاری، 8 لاکھ ایکڑ کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور 3 کروڑ درخت جیو ٹیگ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپنجاب کے محکمہ جنگلات نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں سے 1,984.62 ایکڑ جنگلاتی زمین واگزار کرائی گئی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب روپے بنتی ہے، جبکہ اسی عرصے کے دو...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پنجاب کے محکمہ جنگلات نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں سے 1,984.62 ایکڑ جنگلاتی زمین واگزار کرائی گئی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب روپے بنتی ہے، جبکہ اسی عرصے کے دوران جنگلات کی بحالی اور شجرکاری کے پروگراموں کے تحت 50,869 ایکڑ رقبے پر 5 کروڑ سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔
محکمہ جنگلات کی سرکاری دستاویزات کے مطابق زمین کی واگزاری، شجرکاری، سیٹلائٹ مانیٹرنگ، جنگلاتی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی، جنگلاتی آگ کی بروقت نشاندہی اور قانونی و انتظامی اصلاحات سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
واگزار کرائی گئی جنگلاتی زمین میں سب سے بڑا حصہ جنوبی زون کا ہے، جہاں 1,500.43 ایکڑ زمین واپس حاصل کی گئی، جو مجموعی طور پر واگزار ہونے والے رقبے کا تقریباً 75.6 فیصد بنتی ہے۔
وسطی زون میں 421.11 ایکڑ جبکہ شمالی زون میں 63.08 ایکڑ جنگلاتی زمین تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرائی گئی۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق واگزار ہونے والی زمین میں 953.98 ایکڑ رقبہ کچے اور پکے تعمیراتی ڈھانچوں کے زیر قبضہ تھا، جبکہ 657.85 ایکڑ جنگلاتی زمین پر کاشتکاری کی جا رہی تھی۔
اسی طرح 364.79 ایکڑ زمین مختلف عدالتی مقدمات کے باعث متنازع تھی، جبکہ 8 ایکڑ جنگلاتی زمین ایک دوسرے سرکاری محکمے کے زیر استعمال تھی۔
بڑے پیمانے پر کی جانے والی واگزاریوں میں لال سہانرا میں 797 ایکڑ، مظفرگڑھ میں 486 ایکڑ، سیالکوٹ میں 168 ایکڑ، ملتان میں 152.20 ایکڑ جبکہ شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں مجموعی طور پر 129 ایکڑ زمین شامل ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد، لیہ، مری، راجن پور، بھکر، اٹک اور دیگر جنگلاتی ڈویژنز میں بھی سرکاری جنگلاتی زمین واگزار کرانے کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
محکمہ جنگلات کے مطابق جنگلاتی اثاثوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی پیش رفت ہوئی ہے اور تقریباً 8 لاکھ ایکڑ جنگلاتی رقبے کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جا چکا ہے، جبکہ شجرکاری اور جنگلاتی وسائل کی مؤثر نگرانی کے لیے تقریباً 3 کروڑ درختوں کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔
محکمہ نے مری میں جنگلاتی آگ سے ہونے والے نقصانات میں 85 فیصد کمی کی بھی اطلاع دی ہے، جسے بہتر نگرانی، بروقت آگ کی نشاندہی اور فوری ردعمل کے نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے 8 ارب روپے مالیت کے وزیراعلیٰ “پلانٹ فار پاکستان” پروگرام پر بھی کام جاری ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں مزید لاکھوں نئے پودے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
مجموعی طور پر محکمہ جنگلات کا پروگرام جنگلاتی رقبے کی بحالی، سرکاری زمین کو تجاوزات سے محفوظ بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلات کی نگرانی اور انتظامی نظام کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں