ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

ریئل اسٹیٹ سی ای اوز کانفرنس : پاکستان کے شہری مستقبل کے لیے بلند عمارتیں ناگزیر

ریئل اسٹیٹ سی ای اوز کانفرنس : پاکستان کے شہری مستقبل کے لیے بلند عمارتیں ناگزیر

▫️ہاؤسنگ پالیسی، شہری منصوبہ بندی، سرمایہ کاری، قواعد و ضوابط میں اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ تعاون پر غور

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ، شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لیے بلند عمارتوں اور عمودی شہری ترقی کو فروغ دینا ناگزیر ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہروں میں دستیاب زمین تیزی سے کم ہورہی ہے، اس لیے افقی پھیلاؤ کے بجائے منظم انداز میں بلند رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کرنا پاکستان کے شہری مستقبل کی اہم ضرورت ہے۔
بلال یاسین نے ان خیالات کا اظہار 'الف ہولڈنگز ' کے زیر اہتمام منعقدہ رئیل اسٹیٹ سی ای اوز کانفرنس کے دوران ایک براہ راست پوڈ کاسٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منتظمین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی جس میں پنجاب کے ایک موجودہ وزیر ہاؤسنگ نے ریئل اسٹیٹ شعبے کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ براہ راست گفتگو کی۔
کانفرنس میں حکومتی پالیسی سازوں، بڑے پراپرٹی ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پاکستان کے ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ شعبے کو درپیش مسائل، سرمایہ کاری کے امکانات اور مستقبل کی شہری ترقی پر گفتگو کرنا تھا۔
براہ راست سیشن کی میزبانی سینئر صحافی منصور علی خان نے کی، جبکہ معروف ٹی وی اینکرز وسیم بادامی اور شاہزیب اقبال سمیت رئیل اسٹیٹ صنعت سے وابستہ متعدد سینئر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
کانفرنس کے دوران ہاؤسنگ پالیسی، شہری منصوبہ بندی، قواعدِ ضوابط میں اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول، بلند عمارتوں کی تعمیر اور حکومت و نجی شعبے کے درمیان تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلال یاسین نے کہا کہ پاکستان میں شہروں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ دستیاب زمین پر دباؤ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ان حالات میں عمودی ترقی اب محض ایک انتخاب نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کی جانے والی بلند عمارتیں شہروں کو بے ہنگم پھیلاؤ سے بچانے، زمین کا بہتر استعمال کرنے اور پہلے سے موجود سڑکوں، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد دے سکتی ہیں۔
صوبائی وزیر کے مطابق حکومت ایسے ذمہ دار ترقیاتی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے جو جدید تعمیراتی معیار، حفاظت اور شہری منصوبہ بندی کے اصولوں پر پورا اتریں اور شہروں کی منظم توسیع میں مدد کریں۔
انہوں نے حکومت اور نجی پراپرٹی ڈویلپرز کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی مشاورت سے بنائی جانے والی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور رئیل اسٹیٹ شعبے میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
الف ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد سلجوک نے کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے کی طویل مدتی ترقی کے لیے حکومتی پالیسی سازوں اور صنعت کے نمائندوں کے درمیان بامقصد رابطہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس شعبے کا مستقبل حکومت اور نجی شعبے کے تعمیری تعاون سے وابستہ ہے۔
احمد سلجوک کے مطابق کانفرنس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جہاں صنعت کے رہنما، حکومتی عہدیدار اور میڈیا نمائندے خیالات کا تبادلہ کرسکیں، اہم مسائل کی نشاندہی کریں اور قابل عمل حل پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ الف ہولڈنگز مستقبل میں بھی ایسی کانفرنسوں اور مباحثوں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ رئیل اسٹیٹ صنعت کے بارے میں معلوماتی گفتگو کو فروغ دیا جاسکے اور شعبے کی پائیدار ترقی میں مدد ملے۔
کانفرنس کے شرکا نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے پالیسیوں میں تسلسل، قوانین اور منظوریوں کے نظام میں شفافیت اور نجی شعبے کے ساتھ مضبوط تعاون کا مطالبہ کیا۔
شرکا کے مطابق واضح اور مستقل پالیسیوں، آسان منظوری کے نظام اور جدید شہری منصوبہ بندی سے پاکستان میں بلند عمارتوں کی محفوظ تعمیر، رہائشی منصوبوں کی ترقی اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں