ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سینڈک کاپر گولڈ منصوبہ فعال، چینی سرمایہ کاری واپس لینے کی خبریں بے بنیاد قرار

سینڈک کاپر گولڈ منصوبہ فعال، چینی سرمایہ کاری واپس لینے کی خبریں بے بنیاد قرار

▫️ بلوچستان میں سرمایہ کاروں کی سکیورٹی مزید مضبوط بنائی گئی، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چینی سرمایہ کاری کا رخ نئی ترجیحات کی جانب منتقل ہوا ہے: سرکاری حکام

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
چین نے بلوچستان کے سینڈک کاپر گولڈ منصوبے پر کام بند کرنے اور سرمایہ کاری واپس لینے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ منصوبہ بدستور معمول کے مطابق جاری ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
وزارتِ منصوبہ بندی کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ چینی کمپنی سینڈک میٹلز لمیٹڈ بلوچستان میں سینڈک کاپر گولڈ منصوبے پر مسلسل کام کر رہی ہے، جبکہ منصوبہ بند کیے جانے یا سرمایہ کاری ختم کرنے سے متعلق دعوے حقائق کے منافی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں چین کی ایک کمپنی نے پاکستان کا دورہ کیا اور ایک بڑے سرمایہ کاری منصوبے کے لیے اپنی ابتدائی فزیبلٹی اور سٹڈی مکمل کی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری اقتصادی تعاون کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چائنا ریسورس ڈویلپمنٹ لمیٹڈ، جو چین کی سرکاری کمپنی ایم سی سی (MCC) کی ذیلی کمپنی ہے، کی سینڈک منصوبے سے متعلق لیز کی 2022 میں تجدید کی جا چکی ہے اور کمپنی بدستور منصوبے پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینڈک میٹلز لمیٹڈ نے بھی واضح کیا ہے کہ منصوبہ بند نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی اور حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں، خصوصاً چینی کمپنیوں، کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کیے ہیں تاکہ جاری منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رہ سکے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اور چین پاکستان تعلقات کے ماہر ڈاکٹر حسن داؤد کے مطابق پاکستان میں چینی سرمایہ کاری رکی نہیں بلکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اس کا رخ بنیادی انفراسٹرکچر سے صنعتی تعاون، معدنیات، زراعت اور دیگر پیداواری شعبوں کی جانب منتقل ہو رہا
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں