ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سیفائر فائبرز بھی آئیسکو کی نجکاری کی دوڑ میں شامل

سیفائر فائبرز بھی آئیسکو کی نجکاری کی دوڑ میں شامل

▫️ٹیکسٹائل کمپنی کے بورڈ نے نجکاری عمل میں شرکت کی منظوری دے دی، پیشگی اہلیت اور ضروری منظوریوں سے مشروط شرکت،منظوری کے بعد کنسورشیم بنانے کا امکان

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپاکستان کی معروف ٹیکسٹائل کمپنی سیفائر فائبرز لمیٹڈ بھی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے عمل میں شامل ہوگئی ہے، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آئیسکو کے حصص کی نجکاری کے ذریعے فروخت کے عمل میں حصہ ل...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان کی معروف ٹیکسٹائل کمپنی سیفائر فائبرز لمیٹڈ بھی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے عمل میں شامل ہوگئی ہے، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آئیسکو کے حصص کی نجکاری کے ذریعے فروخت کے عمل میں حصہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔ سیفائر فائبرز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اعلامیے میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق سیفائر فائبرز نے نجکاری کمیشن کی جانب سے آئیسکو کے حصص کی نجکاری کے ذریعے فروخت کیلئے جاری کردہ اہلیت کے بیان کی درخواست حاصل کرلی ہے،جبکہ کمپنی کے بورڈ نے مجوزہ لین دین میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔
تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس مرحلے پر اس نے کوئی پابند ذمہ داری قبول نہیں کی اور اس کی شرکت نجکاری کمیشن کی جانب سے پیشگی اہلیت کے تعین سمیت تمام مطلوبہ انتظامی اور ضابطہ جاتی منظوریوں سے مشروط ہے۔ کمپنی کے مطابق منظوری ملنے کے بعد وہ دوسرے سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر کنسورشیم بھی تشکیل دے سکتی ہے۔
آئیسکو کی نجکاری حکومت کے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے بجلی کے نقصانات میں کمی، بلوں کی وصولی بہتر بنانے اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت نے پہلے مرحلے میں فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کیلئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے اظہارِ دلچسپی طلب کیا تھا،جس میں متعلقہ کمپنیوں کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص انتظامی اختیار سمیت پیش کیے جانے ہیں۔ نجکاری کمیشن نے آئیسکو کیلئے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 21 ستمبر 2026 شام 4 بجے تک کر دیا ہے۔
اس سے قبل نجکاری کمیشن کے بورڈ نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیمِ نو کے منصوبوں کی سفارش کی تھی۔ بعد ازاں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے ان منصوبوں کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت منتخب اثاثے،جن میں زمین بھی شامل ہے اور بعض واجبات، بالخصوص پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ملازمین کے بعد از ریٹائرمنٹ فوائد،حکومت کی ملکیت میں قائم خصوصی مقصدی ادارے کو منتقل کیے جائیں گے،جبکہ موجودہ ملازمین کے فوائد متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کے پاس رہیں گے۔
آئیسکو کے مطابق گزشتہ دو مالی برسوں کے دوران بجلی کی ترسیلی و تقسیمی لائنوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے اور یہ شرح 8.75 فیصد سے کم ہو کر 7.6 فیصد رہ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں