ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

چھوٹے کاروبار اور ہاؤسنگ قرضوں کی حد 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز

چھوٹے کاروبار اور ہاؤسنگ قرضوں کی حد 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز

▫️ مائیکرو فنانس قرض کیلئے سالانہ آمدن کی حد 12 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی تجویز، ایس ای سی پی کی مجوزہ ترامیم مشاورت کیلئے جاری

کراچی | ری نیوز پاکستانسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مائیکرو انٹرپرائزز اور ہاؤسنگ قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ مائیکرو فنانس قرض حاصل کرنے کیلئے سالانہ آمدن کی حد...

کراچی | ری نیوز پاکستان
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مائیکرو انٹرپرائزز اور ہاؤسنگ قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ مائیکرو فنانس قرض حاصل کرنے کیلئے سالانہ آمدن کی حد بھی بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق مائیکرو انٹرپرائزز اور ہاؤسنگ فنانس سے متعلق مجوزہ ترامیم شراکت داروں اور متعلقہ فریقوں کی مشاورت کیلئے جاری کردی گئی ہیں۔ مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد قرضوں سے متعلق موجودہ حدود کو کاروباری اور مالیاتی حالات میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

مجوزہ ترامیم کے تحت مائیکرو فنانس قرض کیلئے سالانہ آمدن کی حد 12 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس تبدیلی سے ایسے افراد اور چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے قرض تک رسائی کا دائرہ بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے جو موجودہ آمدن کی حد کی وجہ سے مائیکرو فنانس سہولت حاصل نہیں کر پاتے۔

ایس ای سی پی نے چھوٹے کاروباروں کیلئے سالانہ ٹرن اوور کی حد 3 کروڑ روپے سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے سالانہ ٹرن اوور کی حد 40 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 ارب روپے کرنے کی تجویز شامل ہے۔

کمیشن کے مطابق ایس ایم ایز کیلئے تجویز کردہ نئی حدود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہیں، جس سے مالیاتی اداروں اور کاروباری شعبے کیلئے ایس ایم ایز کی درجہ بندی اور قرضوں سے متعلق قواعد میں یکسانیت پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم ابھی مشاورتی مرحلے میں ہیں اور متعلقہ شراکت داروں سے موصول ہونے والی آرا اور تجاویز کو حتمی ضوابط مرتب کرتے وقت مدنظر رکھا جائے گا۔ حتمی منظوری اور نفاذ کے بعد نئی حدود کے تحت چھوٹے کاروباروں، مائیکرو انٹرپرائزز اور ہاؤسنگ فنانس کیلئے قرضوں کی دستیابی میں تبدیلی متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں