ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

حیدرآباد میں 6 ایم جی ڈی واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے 22 ایکڑ اراضی کی منظوری

حیدرآباد میں 6 ایم جی ڈی واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے 22 ایکڑ اراضی کی منظوری

▫️مصری شیخ میں منصوبہ شہر بھر میں صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا

حیدرآباد | ری نیوز پاکستان سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مصری شیخ کے علاقے میں 6 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی) واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کیلئے 22 ایکڑ اراضی کی منظوری دے دی ہے۔...

حیدرآباد | ری نیوز پاکستان
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مصری شیخ کے علاقے میں 6 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی) واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کیلئے 22 ایکڑ اراضی کی منظوری دے دی ہے۔ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ منصوبے کی تجویز حیدرآباد کے میئر کاشف علی سومرو نے شہر کو درپیش پانی کے مسائل کے حل کے لیے پیش کی تھی۔
حکام کے مطابق یہ فلٹریشن پلانٹ میئر کے اس وژن کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد شہریوں کو صاف اور فلٹر شدہ پانی کی فراہمی یقینی بنانا اور پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے موجودہ انفراسٹرکچر پر دباؤ کم ہوگا اور عوامی صحت کے معیار میں بہتری آئے گی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ شہر میں پانی کے دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ حسین آباد میں 6 ایم جی ڈی کا فلٹریشن پلانٹ مکمل ہو چکا ہے جبکہ گھنگراموری میں 10 ایم جی ڈی اور خانپوته و لطیف آباد یونٹ نمبر 4 میں 6، 6 ایم جی ڈی کے مزید پلانٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔
حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاون اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کوششوں سے آئندہ مہینوں میں حیدرآباد میں پانی کی فراہمی کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں