ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سکھر/حیدرآباد اور نئی کراچی/حیدرآباد موٹرویز پر تعمیراتی کام رواں سال شروع ہوگا

سکھر/حیدرآباد اور نئی کراچی/حیدرآباد موٹرویز پر تعمیراتی کام رواں سال شروع ہوگا

▫️وفاقی وزیر مواصلات کے مطابق سکھر/حیدرآباد موٹروے پر کام 2026 میں سکھر کی جانب سے شروع کیا جائے گا، منصوبہ دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر

کراچی | ری نیوز پاکستان
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ سکھر، حیدرآباد اور کراچی کو ملانے والے اہم نئے موٹروے منصوبوں پر تعمیراتی کام رواں سال شروع کر دیا جائے گا، جس سے سندھ کے سڑکوں کے نیٹ ورک میں نمایاں توسیع متوقع ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھر/حیدرآباد موٹروے پر کام 2026 میں سکھر کی جانب سے شروع کیا جائے گا۔ حکومت نے منصوبے کو دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے بعد شمالی اور جنوبی سندھ کے درمیان جدید موٹروے رابطہ قائم ہو جائے گا۔
سکھر/حیدرآباد موٹروے کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ پاکستان کے شمال سے جنوب تک پھیلے موٹروے نیٹ ورک کی ایک اہم کڑی سمجھی جاتی ہے جو تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔ منصوبے کی تکمیل سے سندھ کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بہتر ہونے کے ساتھ مسافروں، مال بردار گاڑیوں اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے بھی سفر زیادہ تیز اور مؤثر ہونے کی توقع ہے۔
عبدالعلیم خان نے حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ایک نئی موٹروے تعمیر کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجوزہ موٹروے موجودہ ایم-9 موٹروے سے الگ ہوگی اور اسے ایم-9 کی توسیع یا اس سے منسلک منصوبے کے طور پر تعمیر نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے ان منصوبوں کو سندھ کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے ملک کیلئے اہم انفراسٹرکچر منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی موٹرویز سے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے درمیان مواصلاتی رابطہ مزید مضبوط ہوگا اور سندھ کو قومی موٹروے نیٹ ورک سے بہتر طور پر منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب وفاقی وزیر مواصلات نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے نمائندوں سے ملاقات میں مال بردار ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
موٹروے منصوبوں کے ساتھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کیلئے سہولیات بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ عبدالعلیم خان کے مطابق ٹرک اڈوں کیلئے مناسب جگہ فراہم کی جائے گی جبکہ اہم شاہراہوں پر جدید آرام گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی جہاں ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو ضروری سہولیات دستیاب ہوں گی۔
ٹریفک قوانین کے نفاذ سے متعلق شکایات پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاجواز چالان نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کمرشل گاڑیوں کو مقررہ ایکسل لوڈ کی حد پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے گڈز ٹرانسپورٹرز پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں میں مقررہ حد سے زیادہ وزن نہ لادیں کیونکہ ایکسل لوڈ قوانین پر عمل نہ صرف سڑکوں پر محفوظ سفر کیلئے ضروری ہے بلکہ اس سے شاہراہوں اور موٹرویز کو زائد وزن کے باعث قبل از وقت نقصان سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے تمام جائز مطالبات حل کرنے کیلئے تیار ہے، تاہم صرف وہی وعدے کیے جائیں گے جن پر عملی طور پر مکمل عملدرآمد ممکن ہو۔
سکھر/حیدرآباد موٹروے اور الگ کراچی/حیدرآباد موٹروے کی تعمیر سے سندھ کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے، جس سے مسافروں اور مال بردار ٹریفک کیلئے سفر تیز ہوگا جبکہ کراچی کا ملک کے وسیع تر موٹروے نظام سے رابطہ بھی مزید مؤثر ہو سکے گا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں