تاریخ اشاعت: September 29, 2026 - 1:01 PM
Supreme Court irked over missing Forest Department land records, orders production of complete record
سپریم کورٹ محکمہ جنگلات کی اراضی کا ریکارڈ غائب ہونے پر برہم، مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
▫️ 85 ایکڑ پسرور اور 666 کنال گجرات کی اراضی کا ریکارڈ لانے کی ہدایت،سرکاری اراضی کی فائلوں کا غائب ہوجانا معمولی بات نہیں: فاضل عدالت
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانسپریم کورٹ نے سرکاری اراضی کے ریکارڈ اور فائلوں کے غائب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت تک مکمل ریکارڈ تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی کے ریکارڈ اور فائلوں کے غائب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت تک مکمل ریکارڈ تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محکمہ جنگلات کی سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں 85 ایکڑ جبکہ گجرات میں 666 کنال اراضی کی ملکیت سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سرکاری اراضی سے متعلق ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا، جس پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سرکاری اراضی کی فائلوں کا غائب ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں، متعلقہ افسران اس معاملے کو ہلکا نہ لیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک اہلکار پورے نظام ریاست کے ساتھ کھیلنا شروع کردے۔ عدالت نے سرکاری اراضی کے ریکارڈ کی حفاظت اور دستیابی کو اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے پر سنجیدگی سے کارروائی کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے عدالت کو بتایا کہ ان کے دفتر سے متعلقہ ریکارڈ نہیں ملا، جس پر ڈپٹی کمشنر آفس کو ریکارڈ کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جہاں انکار کرنا ہو وہاں ریکارڈ ہی نہیں ملتا۔ عدالت نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک سرکاری اراضی سے متعلق مکمل ریکارڈ تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
مقدمہ محکمہ جنگلات کی پسرور میں 85 ایکڑ اور گجرات میں 666 کنال اراضی کی ملکیت سے متعلق ہے۔ عدالت کی جانب سے ریکارڈ طلب کیے جانے سے سرکاری زمینوں کی ملکیت اور ان کے دستاویزی ریکارڈ کی اہمیت مزید نمایاں ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔