ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سپریم کورٹ: ذاتی ضرورت کی بنیاد پر مالک مکان کا حق تسلیم, کرایہ دار کی بے دخلی کا حکم بحال کر دیا گیا

سپریم کورٹ: ذاتی ضرورت کی بنیاد پر مالک مکان کا حق تسلیم, کرایہ دار کی بے دخلی کا حکم بحال کر دیا گیا

▫️مالک مکان اپنی رہائشی ضرورت کا خود بہترین فیصلہ کرسکتا ہے، کرایہ دار اسے کسی دوسری جائیداد کے استعمال پر مجبور نہیں کرسکتا: عدالتی فیصلہ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ مالک مکان کو یہ طے کرنے کا مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ذاتی ضرورت پوری کرنے کے لیے اپنی کون سی جائیداد استعمال کرنا چاہتا ہے، جبکہ کرایہ دار مالک کو کسی دوسری جائیداد کے انتخاب یا استعمال پر مجبور نہیں کرسکتا۔
یہ فیصلہ جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نفیس احمد بنام مسز شاہین بیگم کیس میں سنایا۔ مقدمہ کراچی میں واقع فاروق منزل نامی عمارت کے ایک فلیٹ سے کرایہ دار کی بے دخلی سے متعلق تھا، جسے شریک مالک نفیس احمد نے اپنی ذاتی رہائش کے لیے درکار قرار دیا تھا۔
مقدمے کی تفصیلات کے مطابق مالک مکان نے ذاتی ضرورت کی بنیاد پر کرایہ دار کی بے دخلی کے لیے رینٹ کنٹرولر سے رجوع کیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر درخواست مسترد کر دی گئی۔ بعد ازاں سیشن عدالت نے رینٹ کنٹرولر کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کرایہ دار کو فلیٹ خالی کرنے کا حکم دیا۔
کرایہ دار نے اس فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، جہاں عدالت عالیہ نے سیشن عدالت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ اس کے بعد مالک مکان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
جسٹس عقیل احمد عباسی کے تحریر کردہ آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ مالک مکان نے حلفاً اپنی ذاتی ضرورت بیان کی اور جرح کے دوران بھی اس کا مؤقف درست، مستقل اور قابل اعتماد ثابت ہوا۔
عدالت نے قرار دیا کہ اسی عمارت میں مالک مکان کے دیگر فلیٹس کی موجودگی سے اس کی ذاتی ضرورت مشکوک نہیں ہوجاتی۔ مالک مکان کو یہ قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی ضروریات، سہولت اور حالات کے مطابق اپنی کسی بھی جائیداد کا انتخاب کرے۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کرایہ دار یہ طے نہیں کرسکتا کہ مالک مکان اپنی ذاتی ضرورت پوری کرنے کے لیے کون سی جائیداد استعمال کرے۔ عدالت کے مطابق مالک مکان اپنی ضرورت کا خود بہترین منصف ہوتا ہے، بشرطیکہ اس کی ضرورت حقیقی اور نیک نیتی پر مبنی ہو۔
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی قرار دیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے لیے سیشن عدالت کی جانب سے طے شدہ حقائق اور شواہد کا دوبارہ جائزہ لینا قانونی طور پر درست نہیں تھا۔ عدالت نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر سیشن عدالت کے نتائج میں مداخلت کا کوئی مناسب قانونی جواز موجود نہیں تھا۔
سپریم کورٹ نے مالک مکان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کرایہ دار کی بے دخلی کا حکم بحال کر دیا۔
عدالتی فیصلے کو مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان ذاتی ضرورت کی بنیاد پر پیدا ہونے والے تنازعات کے لیے ایک اہم قانونی نظیر قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ اصول مزید واضح ہوگیا ہے کہ حقیقی اور ثابت شدہ ذاتی ضرورت کرایہ دار کی بے دخلی کے لیے ایک جائز قانونی بنیاد ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں