ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کردیئے

واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کردیئے

▫️فنڈز مقامی انفراسٹرکچر اور سماجی و معاشی ترقی پر خرچ ہوں گے، منصوبوں پر گلگت بلتستان حکومت کے متعلقہ محکمے عملدرآمد کریں گے

گلگت | ری نیوز پاکستان
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے علاقے میں مقامی آبادی کیلئے جاری اعتماد سازی اقدامات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔
رقم کا چیک کمشنر دیامر استور ڈویژن کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔
تقریب میں کمشنر دیامر استور ڈویژن، واپڈا کے جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم، چیف انجینئر کنسٹرکشن ورکس، ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز، ڈپٹی کمشنر دیامر، ڈیم علما کمیٹی کے ارکان اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
واپڈا کے مطابق یہ فنڈز ایسے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے جن کا مقصد مقامی آبادی کا معیار زندگی بہتر بنانا اور ڈیم منصوبے کے گردونواح میں سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ان منصوبوں پر گلگت بلتستان حکومت کے متعلقہ محکمے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی اور مقامی آبادی سے مشاورت کے ساتھ عملدرآمد کریں گے۔
واپڈا اور ضلعی انتظامیہ دیامر نے ان منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے گزشتہ ماہ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ منصوبوں کے معیار، پیش رفت اور بروقت تکمیل کی نگرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ، واپڈا اور مقامی آبادی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔
واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے تحت مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کیلئے مجموعی طور پر 78 ارب 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے دیگر شعبے شامل ہیں۔
واپڈا کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج چلاس، آرمی پبلک سکول تھور اور تھک و تھور کے پن بجلی منصوبوں سمیت کئی بڑے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ علاقے میں متعدد دیگر ترقیاتی سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں