ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

اسلام آباد میں ٹور ازم اور ہوٹل انڈسٹری کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ٹور ازم اور ہوٹل انڈسٹری کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

▫️سی ڈی اے اور ای او بی آئی کو 15 روز میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں کے منصوبوں کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی ) نے اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے متعلق مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی ) نے اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے متعلق مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین ای او بی آئی جاوید شیخ، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور دونوں اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران سی ڈی اے اور ای او بی آئی کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 روز کے اندر مجوزہ مشترکہ منصوبوں کا مکمل اور حتمی پلان تیار کریں۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر کاروباری شعبوں سے متعلق تجاویز شامل ہوں گی۔
پندرہ روز بعد محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ایک اور مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا، جس میں مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبوں کا حتمی پلان وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سی ڈی اے اور ای او بی آئی مشترکہ منصوبوں پر باقاعدہ کام شروع کریں گے۔
ان منصوبوں سے اسلام آباد میں سیاحتی اور تفریحی سہولتوں میں اضافہ، ہوٹل انڈسٹری کی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں