ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

چین : دنیا کے بلند ترین ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع، الٹرا ہائی ارتھ راک ڈیم تعمیرات میں اہم سنگ میل عبور

چین : دنیا کے بلند ترین ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع، الٹرا ہائی ارتھ راک ڈیم تعمیرات میں اہم سنگ میل عبور

▫️315 میٹر ہائیڈرو پاور سٹیشن کا پہلا یونٹ گرڈ سے منسلک، منصوبہ سالانہ اوسطاً 7.7 ارب کلوواٹ آور بجلی پیدا کرے گا

بیجنگ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزجنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں واقع شوانگ جیانگ کو ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے پیداواری یونٹ کو بجلی کے قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دنیا کے بلند ترین ڈیم سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آ...

بیجنگ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں واقع شوانگ جیانگ کو ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے پیداواری یونٹ کو بجلی کے قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دنیا کے بلند ترین ڈیم سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
چینی حکام کے مطابق یہ منصوبہ 300 میٹر سے زائد بلند ارتھ راک ڈیمز کی تعمیر میں چین کی ایک بڑی تکنیکی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ آبا تبتی اور چیانگ خود مختار پریفیکچر میں واقع اس منصوبے کا ڈیم 315 میٹر بلند ہے، جس نے جن پنگ ون اور لیانگ ہی کو ہائیڈرو پاور سٹیشنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
شوانگ جیانگ کو ہائیڈرو پاور سٹیشن دریائے دادو کے بالائی حصے پر قائم ایک اہم ریگولیٹنگ ریزروائر بھی رکھتا ہے۔ منصوبے کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت 20 لاکھ کلوواٹ ہے، جبکہ اس سے سالانہ اوسطاً 7.7 ارب کلوواٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔
منصوبے میں 46 ملین مکعب میٹر سے زائد مٹی اور پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے ڈیزائنرز کے مطابق اگر اس مٹی اور پتھر کو ایک میٹر بلند اور ایک میٹر چوڑی دیوار کی شکل میں رکھا جائے تو یہ زمین کے خطِ استوا کے گرد چکر لگانے کے لیے کافی ہوگی۔
پاور چائنا چینگدو انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ نے منصوبے کی منصوبہ بندی، فزیبلٹی سٹڈیز، سروے اور ڈیزائن کی ذمہ داری انجام دی۔ کمپنی کے چیئرمین ژانگ شیشو کے مطابق شوانگ جیانگ کو منصوبے کی بنیاد کئی دہائیوں پہلے رکھی گئی تھی، جبکہ دریائے دادو کے مرکزی دھارے پر ہائیڈرو پاور پلاننگ کا آغاز 1977 میں کیا گیا تھا۔
منصوبے کے چیف ڈیزائن انجینئر لی یونگ ہونگ کے مطابق 315 میٹر بلند ڈیم کی تعمیر ایک عالمی معیار کا چیلنج تھی، کیونکہ علاقے میں اونچائی، شدید سردی، زلزلوں کی شدت اور دریا کی تہہ میں گہری اووربرڈن تہیں موجود تھیں۔ ان کے مطابق اس سے قبل چین یا دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنی گہری تہہ پر 250 میٹر سے بلند ارتھ راک ڈیم تعمیر کرنے کی مثال موجود نہیں تھی۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں