تاریخ اشاعت: November 28, 2026 - 1:01 AM
Aldar Records Over AED 900 Million in Sales at Yas Island Residential Project Launch
الدار کے یاس آئی لینڈ رہائشی منصوبے کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی
▫️ یاس پوائنٹ کے دی کینوپیز سینکچری منصوبے میں خریداروں کی بھرپور دلچسپی، 77 فیصد صارفین نے پہلی بار الدار سے جائیداد خریدی
متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی الدار نے اعلان کیا ہے کہ یاس آئی لینڈ پر واقع اس کے رہائشی منصوبے دی کینوپیز سینکچری ایٹ یاس پوائنٹ کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی الدار نے اعلان کیا ہے کہ یاس آئی لینڈ پر واقع اس کے رہائشی منصوبے دی کینوپیز سینکچری ایٹ یاس پوائنٹ کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی ہے۔ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد نئے رہائشی یونٹس میں بھی خریداروں نے نمایاں دلچسپی ظاہر کی۔ مجموعی خریداروں میں 77 فیصد ایسے افراد شامل تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ الدار سے جائیداد خریدی، جبکہ غیر ملکی رہائشیوں اور بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کا فروخت میں حصہ 67 فیصد رہا۔ متحدہ عرب امارات، برطانیہ، بھارت، برازیل اور نیدرلینڈز کے خریدار نمایاں رہے۔
دی کینوپیز سینکچری میں اسٹوڈیو، ایک، دو اور تین بیڈ رومز پر مشتمل اپارٹمنٹس پیش کیے گئے ہیں، جن کے سامنے تقریباً 11 ہزار مربع میٹر پر محیط سرسبز پارک موجود ہے، جبکہ رہائشیوں کو قریب واقع 20 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے کے عوامی پارکس تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ منصوبے میں نجی باغات، سوئمنگ پولز، کھلی فضا میں کھانے پینے کی سہولتیں اور بچوں کے لیے تفریحی مقامات شامل ہیں۔ الدار کے مطابق مجموعی فروخت میں خواتین خریداروں کا حصہ 31 فیصد رہا، جبکہ 41 فیصد خریداروں کی عمر 45 سال سے کم تھی۔
یہ رہائشی منصوبہ الدار کے 6 ارب درہم مالیت کے واٹر فرنٹ منصوبے یاس پوائنٹ کا حصہ ہے، جس میں رہائشی کمیونٹیز، تجارتی مراکز، ہوٹل، تفریحی سہولتیں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ ماسٹر پلان کے تحت تیار کیے جانے والے اس علاقے میں 700 میٹر طویل ساحلی واک وے اور یاس آئی لینڈ کے شمالی ساحل پر ایک مجوزہ بیچ بھی شامل ہے۔ مستقبل میں ڈزنی ابوظہبی اور اسفیئر ابوظہبی جیسے تفریحی منصوبوں سے اس علاقے کی رہائشیوں، سیاحوں اور پراپرٹی سرمایہ کاروں کے لیے کشش مزید بڑھنے کی توقع ہے۔