تاریخ اشاعت: May 18, 2026 - 10:00 AM
DHA Lahore Finalizes Agreement to Connect Phase 9 Prism with Phase 5 M Extension
ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 پرزم کو فیز 5 ایم ایکسٹنشن سے جوڑنے کا معاہدہ طے پا گیا
▫️رابطہ سڑک سے فیز 9 پرزم میں رسائی بہتر ہونے، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور مارکیٹ کے اعتماد کو تقویت ملنے کا امکان
ڈی ایچ اے لاہور اور فارمنائٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے درمیان فیز 9 پرزم کو فیز 5 ایم ایکسٹنشن سے جوڑنے کے لیے سڑک کی تعمیر اور راستہ فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو ڈی ایچ اے لاہور کے ترقیاتی نظام اور فیز 9 پرزم کی مارکیٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیز 9 پرزم کو فیز 5 ایم ایکسٹنشن سے منسلک کرنے کا معاملہ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار تھا، تاہم ڈی ایچ اے لاہور کی موجودہ اعلیٰ افسران کی ٹیم کی کوششوں سے اس اہم مرحلے پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت متعلقہ راستے کی فراہمی اور سڑک کی تعمیر کے بعد فیز 9 پرزم کی رسائی مزید بہتر ہو جائے گی۔
رئیل اسٹیٹ حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈی ایچ اے لاہور کی مارکیٹ نسبتاً بہتر صورتحال میں ہے، جبکہ خاص طور پر فیز 9 پرزم میں خرید و فروخت کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیز 9 پرزم کا فیز 5 سے براہ راست رابطہ سرمایہ کاروں، خریداروں اور رہائشی منصوبہ بندی کے لیے مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہتر رسائی کسی بھی رہائشی یا کمرشل فیز کی قدر میں اضافے کا اہم سبب بنتی ہے۔ فیز 9 پرزم کو فیز 5 ایم ایکسٹنشن سے ملانے والی مجوزہ سڑک سے نہ صرف آمد و رفت میں سہولت پیدا ہوگی بلکہ اس سے علاقے کی کاروباری اہمیت بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں سرمایہ کاروں کو غیر مصدقہ اور منفی خبروں کے بجائے مارکیٹ کے بنیادی اشاروں، ترقیاتی پیش رفت اور رسائی کے بہتر ہوتے ہوئے نظام کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ مستحکم دکھائی دے رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ممکنہ مثبت اقدامات سے بھی کاروباری اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔