تاریخ اشاعت: May 18, 2026 - 12:15 PM
Punjab Development Program Projects Reviewed In Pattoki
پتوکی میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
▫️ ڈپٹی کمشنر کا دورہ، اراضی کے درست استعمال اور بروقت معیاری تکمیل پر زور
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے (پی ڈی) شاہد زمان لک کے ہمراہ پتوکی میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، جہاں مختلف مقامات پر جاری کاموں کی پیش رفت، معیار اور اراضی کے استعمال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ حکام کی جانب سے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پتوکی میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی، سیوریج سسٹم کی بہتری، نکاسی آب، شہری انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق ترقیاتی کام جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والی اراضی کو منظور شدہ منصوبہ بندی کے مطابق بروئے کار لایا جائے اور تمام کام شفافیت، معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ منصوبے پتوکی میں شہری ترقی، بہتر لینڈ مینجمنٹ اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت