تاریخ اشاعت: February 17, 2026 - 3:43 PM
Secretary Housing Punjab Noor-ul-Amin Mengal Visits Jhang, Reviews Ongoing Development Projects
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا جھنگ کا دورہ، جھنگ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
▫️ایم ڈی واسا جھنگ صولت رضا نے جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان جھنگ دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ میں 5 ڈسپوزل اسٹیشنز کی از سر نو تعمیر، 157 کلومیٹر طویل سوریج پر جاری کام اور 4 کلومیٹر طویل رین واٹر ڈرینیج سسٹم پر بھی بریف کیا گیا۔ ...
جھنگ دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ میں 5 ڈسپوزل اسٹیشنز کی از سر نو تعمیر، 157 کلومیٹر طویل سوریج پر جاری کام اور 4 کلومیٹر طویل رین واٹر ڈرینیج سسٹم پر بھی بریف کیا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کیں کہ جلد از جلد تمام اسکیموں کو مکمل کیا جائے اور گلیوں و سڑکوں کو ڈسٹ فری طرز پر خوبصورتی سے بنایا جائے۔
نور الامین مینگل نے جاری ترقیاتی کاموں میں بہترین میٹریل کا استعمال اور تعمیراتی سائٹس پر عملے اور شہریوں کی حفاظت کے اقدامات یقینی بنائے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جاری ترقیاتی کاموں کا خود دورہ کر رہا ہوں۔ مینگل نے کہا تمام اضلاع میں سیوریج درستگی کے بڑے منصوبے متعارف کروا دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر بھی دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔