تاریخ اشاعت: February 19, 2026 - 3:45 PM
DG LDA Tahir Farooq Visits Various Areas of the City
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
▫️ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ، جنرل ہسپتال، خیاباں جناح کا دورہ کیا۔
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | حسنین اولکھ ڈی جی ایل ڈی اے نے چونگی امر سدھو تا کلمہ چوک فیروز پور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جوہر ٹاؤن میں خیاباں جناح پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ طاہر فاروق نے نیس...
ڈی جی ایل ڈی اے نے چونگی امر سدھو تا کلمہ چوک فیروز پور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جوہر ٹاؤن میں خیاباں جناح پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ طاہر فاروق نے نیسپاک ٹیم کو جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال کے باہر ری ماڈلنگ کا ڈیزائن بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر املاک کے باہر تجاوزات ختم کرنے اور فساڈ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیاباں جناح پر جنکشن کے اطراف سسٹین ایبل ماڈل پر فٹ پاتھ اور املاک کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ بھی ختم کروائی جائے جبکہ فیروز پور روڈ پر املاک کی اپ گریڈیشن کا سیمپل لگانے کا کہا گیا۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے میں بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن اور خورشید قصوری روڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔