تاریخ اشاعت: February 20, 2026 - 2:14 PM
Nigehban Dastarkhawan Established Across All Four Tehsils of Kasur District to Facilitate Public Access During Ramadan
ضلع قصور کی چاروں تحصیلوں میں نگہبان دسترخوان فعال، شہریوں کو باوقار افطار سہولت کی فراہمی یقینی
▫️ تحصیل قصور، چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن میں سرکاری سطح پر نگہبان دسترخوان قائم ▫️ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں شہری سہولت کے انتظامات مکمل
قصور | صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے ضلع کی چاروں تحصیلوں — قصور، چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن — میں نگہبان دسترخوان کا باقاعدہ اہتمام کر دیا گیا ہے تاکہ شہری...
رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے ضلع کی چاروں تحصیلوں — قصور، چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن — میں نگہبان دسترخوان کا باقاعدہ اہتمام کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو باوقار، منظم اور محفوظ ماحول میں افطار کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ اقدام حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف وژن کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد شہری اور عوامی مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور شہری فلاح و بہبود کے اقدامات کو ضلعی سطح تک مؤثر انداز میں نافذ کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چاروں تحصیلوں میں نگہبان دسترخوان کے لیے موزوں عوامی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں صفائی، بیٹھنے کے مناسب انتظامات، روشنی اور سکیورٹی سمیت تمام بنیادی شہری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان مقامات کا انتخاب شہری رسائی، عوامی سہولت اور مقامی شہری ڈھانچے کے مطابق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔
انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان مقامات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے، صفائی اور نظم و نسق برقرار رکھا جائے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی اور تحصیل سطح پر مانیٹرنگ کا مربوط نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نگہبان دسترخوان منصوبہ نہ صرف شہری فلاح کا اہم حصہ ہے بلکہ یہ عوامی مقامات کے مؤثر استعمال، شہری نظم و نسق کے فروغ اور ریاستی ذمہ داری کی عملی مثال بھی ہے، جس کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو باوقار اور منظم سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔