تاریخ اشاعت: November 20, 2026 - 4:01 PM
Senate Panel Reviews Tourism Infrastructure Development at Taxila’s UNESCO Heritage Sites
ٹیکسلا کے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات پر سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کا سینیٹ کمیٹی میں جائزہ
▫️ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فروری 2027 تک یونیسکو کی منظوری متوقع، تعمیراتی کام جون 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ٹیکسلا میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مقامات پر سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔
مجوزہ ترقیاتی منصوبے کے تحت غیر ملکی سیاحوں اور بدھ مت کے زائرین کے لیے رہائشی سہولیات، مراقبہ مرکز، پانچ انفرادی لاجز، دو فیملی لاجز اور آثارِ قدیمہ کے مقامات تک رسائی کے لیے مخصوص سیاحتی راستے تعمیر کیے جائیں گے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہئیں اور تاریخی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل یونیسکو کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مجوزہ ترقیاتی منصوبے کی تفصیلی دستاویزات یونیسکو کو جمع کرائی جا چکی ہیں اور فروری 2027 تک منظوری ملنے کی توقع ہے۔ منظوری سے مشروط، پنجاب حکومت نے ترقیاتی کام جون 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا