تاریخ اشاعت: April 11, 2026 - 5:51 PM
DG LDA visits Data Darbar expansion project and Railway Station surroundings
ڈی جی ایل ڈی اے کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور ریلوے اسٹیشن اطراف کا دورہ
▫️بھاٹی چوک انڈرپاس منصوبے کی 375 میں سے 215 پائلیں مکمل، کھدائی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت
لاہور : ری نیوز پاکستان ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھاٹی چوک انڈرپاس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ بر...
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھاٹی چوک انڈرپاس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈرپاس کے لیے مجموعی طور پر 375 پائلز میں سے 215 مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے انڈرپاس کی سائٹ پر کھدائی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔
انہوں نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں۔