تاریخ اشاعت: April 13, 2026 - 12:10 PM
Lahore Development Program is a historic development package for the public: Khawaja Imran Nazir
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام عوام کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج ہے: خواجہ عمران نذیر
▫️ٹاؤن ہال میں اجلاس، ایل ڈی پی کے فیز ون اور ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
لاہور : [ری نیوز پاکستان] صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی صورت میں تاریخی ترقیاتی پیکج دیا ہے- لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام حکومت پنجاب کا تاریخ کا سب...
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی صورت میں تاریخی ترقیاتی پیکج دیا ہے-
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام حکومت پنجاب کا تاریخ کا سب سے بڑا شہری ترقیاتی منصوبہ ہے- وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن اس پروگرام سے لاہور شہر کی بنیادی سہولیات کو جدید اور شہری زندگی کو بہتر کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاون ہال میں شالیمار، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹاؤنز کے چئیرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک وحید ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ایم ڈی واسا غفران احمد، عرفان کاٹھیا، اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) ایم سی ایل، نیسپاک اور واسا کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 1 اور 2 کے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔