تاریخ اشاعت: April 13, 2026 - 2:15 PM
Review of Rehabilitation Work at Ladies Park Kasur
لیڈیز پارک قصور کی بحالی کے کاموں کا جائزہ
▫️ ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کا دورہ، ترقیاتی سرگرمیوں پر پیشرفت کا معائنہ
قصور : [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری کے ہمراہ لیڈیز پارک قصور کا دورہ کیا، جہاں جاری بحالی اور بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دورے ک...
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری کے ہمراہ لیڈیز پارک قصور کا دورہ کیا، جہاں جاری بحالی اور بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران پارک میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں، صفائی کے انتظامات، گرین ایریاز کی بہتری اور سہولیات کی اپگریڈیشن کا معائنہ کیا گیا۔ منصوبے کے تحت پارک کو شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے مزید محفوظ، خوبصورت اور آرام دہ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں کو تیز کیا جائے اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پارکس کی بہتری شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
یہ منصوبہ قصور شہر کی عوام کے لئے پنجاب حکومت کا اہم قدم سمجھا جا رہا ہے جہاں مردوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے بھی تفریحی اور صحت بخش سہولیات میسر کی جا رہی ہیں۔