تاریخ اشاعت: April 13, 2026 - 2:29 PM
Patchwork Begins on Multan Road Pattoki to Improve Travel Facilities
ملتان روڈ پتوکی پر پیچ ورک کا آغاز، سفری سہولیات میں بہتری کی کوشش
▫️ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں سڑکوں کی مرمت، ٹریفک روانی بہتر بنانے کا اقدام
پتوکی : [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایت پر پتوکی میں ملتان روڈ پر پیچ ورک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کام اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشر رحمان لودھی کی نگرانی میں جاری ہے۔ انتظامیہ ک...
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایت پر پتوکی میں ملتان روڈ پر پیچ ورک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کام اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشر رحمان لودھی کی نگرانی میں جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ سڑک کے خراب حصوں کی مرمت کے ذریعے آمد و رفت کو آسان اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔
انتظامیہ نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی ہے کہ کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بہتری شہری سہولیات کا اہم حصہ ہے اور اس حوالے سے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر شہری انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔
یہ اقدام حکومت پنجاب کی بیوٹیفیکیشن اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پالیسی کا حصہ ہے، جس کے تحت اہم شاہراہوں کو جدید اور پائیدار جا رہا ہے۔