تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 9:50 AM
Accident During Data Darbar Expansion Project: SDO Huzefa Hameed and Sub-Engineer Waseem Ali Removed
داتا دربار توسیعی منصوبے کے دوران حادثہ،ایس ڈی او حذیفہ حمید اور سب انجنئیر وسیم علی فارغ
▫️تعمیراتی کام عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا تھا
لاہور: [ری نیوز پاکستان] داتا دربار توسیعی منصوبے کے دوران حادثہ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے داتا دربار توسیعی منصوبہ پر تعینات ایس ڈی او اور سب انجنئیر کو تبدیل کر دیا۔ گزشتہ روز دوران تعمیراتی کام عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ شخص جاں...
داتا دربار توسیعی منصوبے کے دوران حادثہ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے داتا دربار توسیعی منصوبہ پر تعینات ایس ڈی او اور سب انجنئیر کو تبدیل کر دیا۔
گزشتہ روز دوران تعمیراتی کام عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
معطل افسران کو محکمہ مواصلات اور تعمیرات، لاہور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ان میں حذیفہ حمید، سب ڈویژنل آفیسر، بلڈنگز سب ڈویژن نمبر 22، لاہور، وسیم علی، سب انجینئر، بلڈنگز سب ڈویژن نمبر 22، لاہور شامل ہیں۔