تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 2:35 PM
Public Outrage Grows Over Unannounced Load shedding in Kanganpur
کنگن پور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی ردعمل شدید ہوگیا
▫️ شہریوں کی واپڈا حکام کو وارننگ، شیڈول درست نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی
چونیاں: [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] کنگن پور اور گرد و نواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا ردعمل شدید ہو گیا ہے، جہاں بجلی کی طویل اور بلاجواز بندش معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ "ری نیوز " ...
کنگن پور اور گرد و نواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا ردعمل شدید ہو گیا ہے، جہاں بجلی کی طویل اور بلاجواز بندش معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
"ری نیوز " رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ دن اور رات کے اوقات میں بار بار بجلی کی بندش سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ گھروں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ گرمی کے موسم میں گھنٹوں بجلی کی عدم دستیابی نے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
شہریوں نے واپڈا حکام، خصوصاً ایس ڈی او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کو بہتر بنائیں اور لوڈشیڈنگ کا واضح شیڈول جاری کریں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ عملہ اس مسئلے پر خاموش ہے، جس سے عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ادھر اہلیانِ کنگن پور نے واضح کیا ہے کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو وہ واپڈا دفتر کے گھیراؤ اور سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یہ صورتحال نہ صرف شہری زندگی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ عوامی سطح پر شدید اضطراب اور غصے کا باعث بھی بن رہی ہے۔