تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 3:15 PM
A Big Relief for Traders Community in Pattoki, Demolition Orders affecting shops in Old Grain Market Halted
پتوکی میں تاجر برادری کو بڑا ریلیف، گول مارکیٹ میں دکانوں کی مسماری کے احکامات دکانیں روک دیے گئے
▫️ منتخب نمائندگان کی مداخلت پر ضلعی انتظامیہ کو احکامات واپس لینے کی ہدایت
پتوکی : [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] پتوکی میں تاجر برادری کو ریلیف ملنے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پرانی غلہ منڈی گول مارکیٹ کے تاجروں کی دکانیں مسمار کیے جانے کا خطرہ فی الحال ٹک گیا ہے۔ تفصیلات کے...
پتوکی میں تاجر برادری کو ریلیف ملنے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پرانی غلہ منڈی گول مارکیٹ کے تاجروں کی دکانیں مسمار کیے جانے کا خطرہ فی الحال ٹک گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم این اے رانا محمد حیات خان، ایم پی اے محمود انور چوہدری اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے تاجروں کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو دکانیں گرانے کے احکامات روکنے کی ہدایت جاری کی۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے دکانیں خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جس پر تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار تھی۔ گزشتہ روز باٹھ کلاں میں منعقدہ کھلی کچہری میں تاجروں نے اپنے تحفظات پیش کیے، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
فیصلے کے بعد تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور تاجروں نے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے منتخب نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف ان کے کاروبار کو تحفظ ملا ہے بلکہ کاروبار کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔
یہ اقدام اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ بروقت حکومتی مداخلت سے عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔