تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 4:38 PM
Upgradation of Bulleh Shah Hospital Kasur : Cardiology & Angioplasty Unit Announced
بُلے شاہ ہسپتال قصور کی اپگریڈیشن، کارڈیالوجی اور انجیوپلاسٹی یونٹ کے قیام کا اعلان
▫️ پتوکی ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ازسرنو تعمیر اور ٹراما سینٹر کے لیے فنڈز جاری
قصور: [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] ضلع قصور میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں بُلے شاہ ہسپتال قصور کو جدید اور مثالی ہسپتال بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت ہسپتال میں کارڈیالوج...
ضلع قصور میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں بُلے شاہ ہسپتال قصور کو جدید اور مثالی ہسپتال بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت ہسپتال میں کارڈیالوجی اور انجیوپلاسٹی یونٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ دل کے مریضوں کو جدید طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کی ازسرنو تعمیر اور ٹراما سینٹر پتوکی کی تکمیل کے لیے فنڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس سے ہنگامی طبی سہولیات میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
تحصیل پتوکی میں کارڈیالوجی یونٹ کے قیام کا مطالبہ بھی زیر غور ہے تاکہ مقامی سطح پر مریضوں کو فوری اور معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔
یہ پیشرفت سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر سہیل طارق کی قیادت میں جاری اقدامات کا حصہ ہے۔ اس موقع پر ملاقات میں ایم پی اے محمود انور چوہدری بھی موجود تھے۔
صحت کے شعبے میں ان اقدامات کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں سے ضلع میں طبی سہولیات کا معیار بہتر ہوگا اور مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا