تاریخ اشاعت: April 15, 2026 - 3:30 PM
LDA Launches Operation Against Illlegal Housing Schemes, Seals Multiple Offices, Demolishes Structures
ایل ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن، متعدد دفاتر سیل، سٹرکچر مسمار
▫️ڈی جی ایل ڈی اے کا ریلوے سٹیشن، داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا بھی دورہ
لاہور: [ری نیوز پاکستان] ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن زون فور نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے 10 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کر دیا جبک...
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن زون فور نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے 10 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کر دیا جبکہ باؤنڈری والز، گیٹس، سڑکوں اور دیگر غیر قانونی سٹرکچرز کو مسمار کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور شہریوں کو فراڈ سے بچانے کیلئے کی جا رہی ہیں، جبکہ مستقبل میں بھی ایسے آپریشنز جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
دریں اثناء ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور ریلوے اسٹیشن، داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
علاوہ ازیں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ہمراہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپو کی مجوزہ ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا اور شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔