تاریخ اشاعت: April 17, 2026 - 5:00 PM
Ladies Park Pattoki Open for Public, Strict Action Warned Against Barrier Damage
لیڈیز پارک پتوکی عوام کے لیے کھلا، بیریئر توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
▫️ اسسٹنٹ کمشنر کی وضاحت، رینویشن کے باعث جزوی حصہ بند، سکیورٹی مزید سخت
پتوکی : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی نے واضح کیا ہے کہ لیڈیز پارک پتوکی خواتین اور بچوں کے لیے بدستور کھلا ہے، تاہم پارک کا کچھ حصہ رینویشن اور اپ گریڈیشن کے باعث عارضی طور پر بند رک...
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی نے واضح کیا ہے کہ لیڈیز پارک پتوکی خواتین اور بچوں کے لیے بدستور کھلا ہے، تاہم پارک کا کچھ حصہ رینویشن اور اپ گریڈیشن کے باعث عارضی طور پر بند رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین بلاجھجھک پارک میں واک اور تفریحی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں، جبکہ جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ پارک میں نصب بیریئرز کو توڑنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کے مطابق بیریئرز دوبارہ نصب کر دیے گئے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ عوامی املاک کا تحفظ یقینی بنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔
یہ بیان انہوں نے پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی کے صدر عبیداللہ شیخ، نائب صدر شیخ فاروق، جنرل سیکرٹری محمود خالد گھمن اور میڈیا کوآرڈینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔