تاریخ اشاعت: April 18, 2026 - 5:00 PM
Kohistan Mega Scandal: Accused’s Plea Bargain Offer of Commercial Property Worth Rs160 Million Approved
کوہستان میگا سکینڈل: ملزم کی 16 کروڑ مالیت کی کمرشل پراپرٹی پلی بارگین میں دینے کی درخواست منظور
▫️ڈی جی نیب کے پی نے درخواست منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کر دی ملزم ایوب نے راولپنڈی میں واقع 4 کنال 12 مرلہ جائیداد پیش کرنے کی پیشکش کی
پشاور: [ری نیوز پاکستان] کوہستان میگا مالیاتی سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم محمد ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے درخواست حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو ارسال کر دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطاب...
کوہستان میگا مالیاتی سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم محمد ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے درخواست حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو ارسال کر دی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے پلی بارگین کے تحت راولپنڈی میں واقع 4 کنال 12 مرلہ کمرشل پراپرٹی دینے کی پیشکش کی ہے، جس کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ درخواست نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 25 (بی) کے تحت دائر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ایوب کو کوہستان مالیاتی سکینڈل میں اربوں روپے کی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ملزم نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کے ذریعے اپنی پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کروائی، جسے عدالت نے مزید کارروائی کے لیے ڈی جی نیب پشاور کو بھجوا دیا۔
بعد ازاں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے درخواست کا جائزہ لے کر اسے منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا ہے۔ اب حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔