تاریخ اشاعت: April 20, 2026 - 6:08 PM
Revenue Officers Visit Program Schedule Announced
ریونیو افسران کے دورے کے پروگرام کا شیڈول جاری
▫️▫️ تحصیل سطح پر عوامی سہولت کے لیے روزانہ کھلی کچہری کے انعقاد کا فیصلہ
قصور: [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ری نیوز پاکستان] ریونیو افسران کے دورے کے پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کا مقصد عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت تحصیل اور قانونگوئی کی سطح پر موبائل کورٹس یعنی کھلی کچہ...
ریونیو افسران کے دورے کے پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کا مقصد عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت تحصیل اور قانونگوئی کی سطح پر موبائل کورٹس یعنی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ضلع قصور کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور دیگر ریونیو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں منعقد کریں۔ ان سیشنز میں شہری براہ راست اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے اور ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری حل کی سہولت حاصل کریں گے۔
پی ایل آر اے پروگرام کے تحت شہری انتقال اور تقسیم اراضی کی درخواستیں بھی دے سکیں گے۔ ریونیو افسران متعلقہ سرکل میں موقع پر کارروائی کرتے ہوئے عوامی سماعت کے ذریعے تقسیم کے فیصلے کروائیں گے۔
یہ اقدام سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور ریونیو سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے میں مددگار ثابت ہوگا۔