تاریخ اشاعت: April 21, 2026 - 9:35 AM
DHA Lahore: Key Meeting Between Estate Agents and Management Agrees on Easing Transfer Process, Expanding Business Opportunities
ڈی ایچ اے لاہور: اسٹیٹ ایجنٹس اور انتظامیہ کی اہم ملاقات، ٹرانسفر عمل میں آسانی اور کاروباری مواقع بڑھانے پر اتفاق
▫️بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر غور
لاہور : [ریاض حسین ری نیوز پاکستان] ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی منتخب قیادت اور مارکیٹ کے سینئر رئیلٹرز نے ڈی ایچ اے لاہور کی اعلیٰ انتظامیہ سے ایک اہم ملاقات کی، جسے نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ ملاقات میں ڈ...
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی منتخب قیادت اور مارکیٹ کے سینئر رئیلٹرز نے ڈی ایچ اے لاہور کی اعلیٰ انتظامیہ سے ایک اہم ملاقات کی، جسے نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا گیا ہے۔
ملاقات میں ڈی ایچ اے لاہور کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر کاشف، فیز 10 کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر الطاف، سیکرٹری ڈی ایچ اے بریگیڈیئر عبدالرؤف اور کرنل عامر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیونٹی سے متعلق اہم مسائل اور پراپرٹی ٹرانسفر کے عمل کو مزید آسان اور مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈی ایچ اے مینجمنٹ اور بزنس کمیونٹی کے درمیان شراکت داری کی بنیاد پر نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے مختلف آپشنز بھی زیر غور آئے، جن کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی سہولت کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے تحت ڈی ایچ اے دفاتر میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس کاؤنٹر پر اوورسیز پاکستانی اپنے پراپرٹی ٹرانسفر سے متعلق مسائل آسانی سے حل کروا سکیں گے، جبکہ جلد ہی یہ سہولت مجاز رجسٹرڈ ڈیلرز کے ذریعے بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید برآں اجلاس میں پراپرٹی ایکسچینج کے تحت فروخت ہونے والی جائیدادوں کی بہتر مارکیٹنگ، ایک ممبرشپ کے ذریعے زیادہ جائیداد خریدنے کی حوصلہ افزائی اور مارکیٹ میں اعتماد کی فضا بحال کرنے جیسے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
شرکاء نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکسوں اور سرکاری ریٹس میں کمی کے حوالے سے مثبت اقدامات کرے گا، جس سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا۔