تاریخ اشاعت: April 23, 2026 - 11:20 AM
RUDA Cracks Down on Illegal Housing Schemes, Seals Multiple Offices
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دفاتر سیل
▫️چوہنگ، ملتان روڈ پر میڈوز سٹی کے دفاتر سیل، بغیر منظوری خرید و فروخت جاری تھی
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے راوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد پراپرٹی دفاتر کو سیل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ٹیموں نے انجام دیں۔ آپریشن کے دوران چوہنگ کے علاقے میں ملتان روڈ پر واقع میڈوز سٹی کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سکیم غیر منظور شدہ تھی اور اس میں غیر قانونی طور پر جائیداد کی خرید و فروخت جاری تھی، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
روڈا انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر این او سی کسی بھی ہاؤسنگ سکیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ اداروں سے تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔