تاریخ اشاعت: April 25, 2026 - 3:14 PM
Demand Grows To Expand Kot Radha Kishan Main Road Into Dual Carriageway
کوٹ رادھا کشن مین روڈ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ
▫️ حادثات میں اضافہ، عوام کی حفاظتی اقدامات کے لئے اپیل
کوٹ رادھا کشن مین روڈ پر فیکٹریوں کی تیز رفتار گاڑیوں اور بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں نے سڑک کو فوری طور پر دو رویہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ سنگل روڈ بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو برداشت نہیں کر پا رہا جس کے باعث آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق اس سڑک پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مناسب چوڑائی اور ٹریفک کنٹرول نہ ہونے کے باعث یہ راستہ انتہائی خطرناک بن چکا ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال کو انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
متاثرہ عوام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کو ترجیحی بنیادوں پر ڈبل کیا جائے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔