تاریخ اشاعت: April 27, 2026 - 1:50 PM
High Level Meeting Held at CBD Punjab to Review Strategic Projects and Development Works
سی بی ڈی پنجاب میں اعلیٰ سطحی اجلاس، سٹریٹجک منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ
▫️اجلاس میں سینئر حکام، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی شرکت، ٹریفک مینجمنٹ اور تعمیراتی امور پر بریفنگ
پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے سٹریٹجک اقدامات اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ نیسپاک کے پراجیکٹ مینیجر جمشید جنجوعہ، این ایس آئی ٹی کے پراجیکٹ مینیجر یاسر سیف اللہ اور مختلف پراجیکٹ کنٹریکٹرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ شرکاء کو جاری منصوبوں، ٹریفک مینجمنٹ پلانز اور تعمیراتی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔