تاریخ اشاعت: April 27, 2026 - 5:59 PM
Beautification project from Data Darbar to Mohni Road to begin soon: Bilal Yasin
داتا دربار سے موہنی روڈ تک بیوٹیفکیشن کا منصوبہ جلد شروع ہوگا: بلال یاسین
▫️ صوبائی وزیر کی کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری
صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے اپنے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔
حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مقامی عمائدین اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ داتا دربار سے موہنی روڈ تک جلد بیوٹیفکیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کی تنگ و کشادہ گلیوں اور مجوزہ سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف رہائشیوں بلکہ کاروباری طبقے کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔