تاریخ اشاعت: April 29, 2026 - 2:05 PM
FBR Assures 30 35% Reduction in DHA Property Rates, Improvement Expected in Real Estate Market
ایف بی آر کی جانب سے ڈی ایچ اے پراپرٹی ریٹس میں 30 سے 35 فیصد کمی کی یقین دہانی، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہتری کی امید
▫️نئے ریٹس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا، پراپرٹی ٹرانزیکشنز میں تیزی متوقع، چوہدری توقیر آ صف ڈائریکٹر انفارمیشن
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ڈی ایچ اے کے نئے پراپرٹی ریٹس میں تقریباً 30 سے 35 فیصد کمی کر کے جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، جسے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور چوہدری توقیر آ صف نے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہوگا بلکہ پراپرٹی کی خرید و فروخت میں بھی نمایاں تیزی آنے کا امکان ہے۔ ریٹس میں کمی کے نتیجے میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا، جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری متوقع ہے۔
رئیل اسٹیٹ سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مارکیٹ کو مزید مستحکم اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ اس سے مجموعی طور پر بزنس گروتھ کو بھی فروغ ملے گا۔ڈائریکٹر انفارمیشن کے مطابق ان نئے ریٹس کے باقاعدہ نفاذ میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔