تاریخ اشاعت: April 29, 2026 - 3:10 PM
Emergency Inspection Conducted at Government Pond in Talwandi Chunian
تلونڈی چونیاں میں سرکاری جوہڑ کا ہنگامی معائنہ
▫️ صورتحال کا جائزہ، صفائی اور بحالی کے فوری اقدامات کی ہدایت
تلونڈی چونیاں میں صوبائی حکومت کی ملکیت سرکاری جوہڑ کا ہنگامی معائنہ کیا گیا جہاں اس کی موجودہ حالت اور دیکھ بھال کے حوالے سے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ موقع پر متعلقہ زمین ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تاکہ انتظامی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔
معائنے کے دوران جوہڑ کی حالت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سدرہ ستار نے متعلقہ عملے کو فوری صفائی ستھرائی اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد عوامی مقامات کی بہتری اور ماحولیاتی صفائی کو یقینی بنانا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سرکاری املاک اور آبی ذخائر کی باقاعدہ دیکھ بھال عوامی مفاد میں ضروری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مقامی شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے عوامی مقامات کی بروقت دیکھ بھال سے ماحول اور صفائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔