تاریخ اشاعت: April 29, 2026 - 3:35 PM
Assistant Commissioner Kasur Reviews Land Record Center Arrangements
اسسٹنٹ کمشنر قصور کا اراضی ریکارڈ سنٹر کے انتظامات کا جائزہ
▫️ ریکارڈ کی دستیابی، شہری سہولیات اور نظام کی بہتری پر زور
اسسٹنٹ کمشنر قصور نے اراضی ریکارڈ سنٹر قصور کا دورہ کیا جہاں ریکارڈ کی دستیابی، ریکارڈ روم کے انتظامات اور مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دورے کا مقصد شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریکارڈ کے تحفظ کے انتظامات چیک کرنا تھا۔
دورانِ دورہ عوامی مسائل بھی سنے گئے جبکہ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ریکارڈ کی مؤثر حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں کمپیوٹر سیکشن میں جاری کام پر سٹاف نے تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کی تاکید کی گئی تاکہ اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات میں شفافیت اور آسانی کو فروغ دیا جا سکے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامی نگرانی سے اراضی ریکارڈ خدمات مزید بہتر ہوں گی اور سائلین کو بروقت سہولیات میسر آئیں گی۔