تاریخ اشاعت: April 30, 2026 - 3:02 PM
Sindh Building Control Authority Issues New Directives for Commercial Plots and Buildings
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کمرشل پلاٹس وعمارتوں سے متعلق نئی ہدایات جاری
▫️فائنل کنسٹرکشن پرمٹ، کمپلیشن پلان، این او سی سےقبل نئے قواعد پر عمل لازمی قرار دیدیا گیا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمرشل پلاٹس اور عمارتوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترامیم نافذ کرکے فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فائنل کنسٹرکشن پرمٹ، کمپلیشن پلان اور این او سی سے قبل نئے قواعد پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔
گیارہ فروری2026ء کے ترمیمی نوٹیفکیشن کے بعد ایڈیشنل ڈی جی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، زیرالتوا اور آئندہ تمام کمرشل کیسز پر بھی نئے قواعد لاگو ہوں گے۔
پارکنگ، پلاٹس سب ڈویژن اور کمرشل تعمیرات کے ضوابط مزید سخت ہوگئے۔ فائرسیفٹی قوانین سخت، سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ این او سی لازمی قرار دیدیا گیا۔
پبلک سیل، انڈسٹریل اور امینٹی منصوبوں کیلئے جدید فائر فائٹنگ سسٹم لازم ہے، خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف سروس رولز 2016 کے تحت کارروائی ہوگی۔