تاریخ اشاعت: May 4, 2026 - 10:33 AM
Major Cleanliness Drive in Wagah Town: Suthra Punjab Authority Deploys 321 Vehicles and Over 1,400 Workers
واہگہ ٹاؤن میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کا بڑا صفائی آپریشن، 321 گاڑیوں اور 1400 سے زائد عملے نے حصہ لیا
▫️22 ہاٹ سپاٹس کی کلیئرنس، دیہی علاقوں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا عمل تیز
ستھرا پنجاب اتھارٹی نے واہگہ ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن کے دوران شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھرپور سرگرمیاں جاری رکھیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر کیے گئے اس آپریشن میں 321 آپریشنل گاڑیوں اور 1464 سے زائد صفائی اہلکاروں نے حصہ لیا، جنہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
اتھارٹی کے مطابق 100 سے زائد لوڈر رکشے دیہی یونین کونسلز میں تعینات کیے گئے ہیں، جہاں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے ساتھ ساتھ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صفائی ٹیموں نے شادی پورہ، مومن پورہ، گل بہار ٹاؤن، ڈیرہ گجراں اور ہندو گجراں سمیت 22 نشاندہی شدہ ہاٹ اسپاٹس اور خالی پلاٹس کو مکمل طور پر صاف کر دیا۔
مزید برآں، سلطان محمود روڈ، دلشاد اسٹریٹ، کریم بازار، محمود بوٹی، جی ٹی روڈ، بند روڈ اور بسی موڑ پر کنٹینرز کی بروقت کلیئرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔ حکام کے مطابق مناواں، جلو موڑ، فیصل بازار، گھرکی روڈ، خیراں پل، ڈھائیل گاؤں اور واہگہ گاؤں میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جا سکے۔