تاریخ اشاعت: May 11, 2026 - 10:35 AM
Instructions Issued to Complete Advance Preparations for Possible Flooding in Vehari
وہاڑی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
▫️ڈپٹی کمشنر جاوید گورائیہ کا تمام محکموں کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنے کا حکم
ڈپٹی کمشنر وہاڑی جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔ کنٹی جنسی پلان کے مطابق تمام مشینری اور آلات کو فعال رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کی مرمت و مضبوطی، فلڈ ریلیف کیمپس، بروقت انخلاء، خیمہ بستیوں اور دیگر پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دریا کے پانی کی مسلسل نگرانی کی جائے اور بروقت اطلاع یقینی بنائی جائے۔ سیلابی آپریشن میں استعمال ہونے والی کشتیوں پر لائٹس کا بندوبست بھی کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، سی ڈی او محمد ریحان، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔