ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

حکومت نے ہاؤسنگ مارگیج سکیم متعارف کرادی، کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم ، بڑھتی تعمیراتی لاگت کے مطابق پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

▫️ماہرین کا قرض کی حد 3 کروڑ روپے کرنے کا مطالبہ ، کم مارک اپ اور ریگولیٹری اصلاحات کی تجویز

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہاؤسنگ مارگیج فنانس سکیم کو کاروباری برادری اور صنعت سے وابستہ حلقوں کی جانب سے مثبت پیش رفت قرار دیا گیا ہے، تاہم ماہرین نے اس میں اہم پالیسی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قرض کی حد 3 کروڑ روپے تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ موجودہ تعمیراتی اخراجات کے مطابق اس سکیم کو مؤثر بنایا جا سکے۔
سابق نگراں وفاقی وزیر اور اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کے چیئرمین گوہر اعجاز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اس سکیم کے اجرا کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لیے درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارگیج فنانسنگ نہ صرف گھروں کی خریداری میں معاون ثابت ہوگی بلکہ نجی ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبوں کی شمولیت سے معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
گوہر اعجاز نے مارگیج فنانسنگ کو متوسط طبقے کے لیے سب سے بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہیں زندگی میں ایک بار گھر کے حصول کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ 1 کروڑ روپے کی قرض حد بڑے شہروں میں ایک چار مرلہ گھر کی تعمیر کے لیے بھی ناکافی ہے۔
انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لے اور نجی شعبے کی ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں کو، جو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت کام کرتی ہیں، اس سکیم میں شامل کیا جائے تاکہ اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف بڑے کمرشل بینکوں پر انحصار چھوٹے قرض لینے والوں تک رسائی کو محدود کر سکتا ہے، جس سے سکیم کی افادیت متاثر ہوگی۔ انہوں نے تجویز دی کہ قرض کی حد 3 کروڑ روپے تک بڑھائی جائے اور نجی ڈویلپرز کو بھی باضابطہ طور پر اس سکیم کا حصہ بنایا جائے تاکہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے لیے رہائشی سہولیات تک رسائی بہتر ہو سکے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم اور متوسط آمدنی والے طبقات کے لیے مارک اپ کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے صفر کی جائے تاکہ ہاؤسنگ فنانس مزید قابلِ برداشت بن سکے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کو شدید رہائشی قلت کا سامنا ہے جبکہ خطے میں مارگیج فنانسنگ کی شرح بھی نہایت کم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط ہاؤسنگ فنانس نظام، جس میں نجی شعبے کی شمولیت ہو، تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتا ہے۔
مزید برآں، ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مارگیج تک رسائی میں اضافہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنانے، ٹیکس محصولات بڑھانے اور شفافیت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے آسان طریقہ کار، لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور قرض دہندگان و قرض لینے والوں کے لیے مضبوط قانونی تحفظات ناگزیر ہوں گے۔
کاروباری برادری نے مجموعی طور پر حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ بروقت اصلاحات، خصوصاً قرض کی حد میں اضافہ، فنانسنگ لاگت میں کمی اور زیادہ شراکت داری، اس سکیم کو پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے ایک انقلابی پالیسی بنا سکتی ہیں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں