ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

کیش آئی سا کی حد میں ممکنہ کمی سے مارگیج ریٹس بڑھنے کا خدشہ

فنانس ماہرین کہتے ہیں کہ حد چالیس فیصد کم کرنے سے بچت کم ہوگی اور پراپرٹی مارکیٹ متاثر ہو سکتی ہے

ریچل ریوز (Rachel Reeves) کے اس منصوبے پر فنانس ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت کیش آئی سا (Cash ISA) کی سالانہ حد بیس ہزار پاؤنڈ سے کم کر کے بارہ ہزار پاؤنڈ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف لو...

ریچل ریوز (Rachel Reeves) کے اس منصوبے پر فنانس ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت کیش آئی سا (Cash ISA) کی سالانہ حد بیس ہزار پاؤنڈ سے کم کر کے بارہ ہزار پاؤنڈ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف لوگوں کی بچت متاثر ہوگی بلکہ مارگیج ریٹس میں اضافہ اور پراپرٹی مارکیٹ میں سختی کا اندیشہ بھی ہے۔

نیشن وائیڈ بلڈنگ سوسائٹی (Nationwide Building Society) اور بلڈنگ سوسائٹیز ایسوسی ایشن (Building Societies Association) نے خبردار کیا ہے کہ کیش آئی سا پر ٹیکس مراعات میں کمی سے بینکوں اور بلڈنگ سوسائٹیز کے لیے ڈپازٹس کم ہو جائیں گے جس سے قرض دینے کی گنجائش گھٹ سکتی ہے۔ اس کا براہ راست اثر پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں اور کم آمدنی والے خریداروں پر پڑ سکتا ہے۔

مالیاتی حلقوں کا کہنا ہے کہ کم حد سے نہ تو لوگ شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں گے اور نہ ہی یہ قدم بچت کو فروغ دے گا، بلکہ ممکن ہے کہ صارفین مزید محفوظ آپشنز جیسے پریمیم بانڈز کی طرف منتقل ہوں۔ یارکشائر بلڈنگ سوسائٹی کے سروے کے مطابق کیش آئی سا ہولڈرز میں سے تقریباً نصف افراد نے کہا کہ حد میں کمی انہیں “درمیانے یا شدید” طور پر متاثر کرے گی

▫️Cash ISA کا مطلب ایک ایسا ٹیکس فری بچت اکاؤنٹ جس میں آپ اپنی رقم محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس پر حاصل ہونے والا منافع ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتا ہے۔

یہ صرف بچت کا اکاؤنٹ ہے، سرمایہ کاری یا شیئرز والا اکاؤنٹ نہیں
امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں