ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

856 news articles

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جامع صفائی مہم کا اعلان، 24 گھنٹے سینیٹیشن مانیٹرنگ کی ہدایت

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جامع صفائی مہم کا اعلان، 24 گھنٹے سینیٹیشن مانیٹرنگ کی ہدایت

▫️وفاقی دارالحکومت میں صفائی سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے جامع نظام تشکیل دیا جائے، محمد علی رندھاوا

اسلام آباد: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ معیار کی صفائی اور سینیٹیشن نظام کے قیام کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھ...

اسلام آباد: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ معیار کی صفائی اور سینیٹیشن نظام کے قیام کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاؤسنگ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، چیف آفیسر ایم سی آئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ معیار کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں صفائی سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے ایک جامع اور مؤثر نظام وضع کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری اور سیکنڈری کلیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئی مشینری اور افرادی قوت کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے مسائل کے حل کے لیے جدید آلات، مشینری، افرادی قوت اور مؤثر منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں ویسٹ کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ خراب کنٹینرز کی مرمت بھی کی جائے گی۔ صفائی کے لیے ویسٹ ٹرالیز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں کوڑا دان نصب کیے جائیں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کمرشل مراکز میں تھری بن سسٹم متعارف کرایا جائے تاکہ کچرے کی علیحدگی اور ری سائیکلنگ کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم میں مقامی تاجروں کو بھی شامل کیا جائے اور تجارتی مراکز میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف چالان اور جرمانے کیے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محلوں کی سطح پر مقامی رہائشیوں کی شمولیت کے لیے محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو بھی ہدایت کی گئی کہ کچرے کے ذمہ دار ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں صفائی کے عمل کی نگرانی کے لیے 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز ڈیجیٹل اسکرینز پر نمایاں کرنے کا بھی حکم دیا۔ فیلڈ اسٹاف کو فوری رسپانس کے لیے وائرلیس سیٹس اور نئی وردیوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں کچرا چننے والے افراد کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اظہارِ یقین کیا کہ ان اقدامات سے اسلام آباد کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وفاقی دارالحکومت کو صاف ترین شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

▫️ محکمہ ہائی ویز کو سڑک کی بنیاد کی تیاری جلد مکمل کرنے، مضبوط شولڈرز تعمیر کرنے اور اعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز لگانے کا حکم

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے بندرا پلی سے سہولت بازار تک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال اور انجینئرنگ کے مقررہ معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

▫️ کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں ٹیکس وصولی بڑھانے کا منصوبہ، جائیدادوں کا ڈیٹا بیس 45 لاکھ ریکارڈز تک پہنچ گیا، ٹیکس ادائیگی کی شرح 22 فیصد

سندھ حکومت نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام (سندھ پریپ) کے تحت کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 2 ارب 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 25 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

▫️ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا رائیونڈ کے اشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عوامی نوٹس جاری

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے رائیونڈ کے نشتر زون میں واقع تاروگل روڈ کے اطراف غیر مجاز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندی سے متعلق عوامی نوٹس جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

▫️ منصوبے کے تحت تاریخی ورثے کا تحفظ، پیدل چلنے والوں کے لیے موزوں گلیوں کی تعمیر اور بجلی کی تاروں کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے راولپنڈی کے اندرون شہر میں واقع متعدد تاریخی عمارتوں اور بازاروں کے تحفظ اور بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

▫️ اہم شاہراہ منصوبے سے این فائیو اور ایم ون کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر مجموعی طور پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں