ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

843 news articles

اسلام آباد میں ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کی نگرانی مزید سخت

▫️سی ڈی اے کی ہاؤسنگ سکیموں کو تازہ منظور شدہ نقشے، ویب سائٹ کی تفصیلات اور کیو آر کوڈ نمایاں کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : ری نیوز پاکستان
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں نجی ہاؤسنگ سکیموں اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد مزید سخت کرتے ہوئے ڈویلپرز کو ہدایت کی ہے کہ خریداروں کو گمراہ کن معلومات، غیر مجاز تعمیرات اور ممکنہ فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے تازہ ترین اور باقاعدہ منظور شدہ لے آؤٹ پلانز نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں۔
یہ ہدایات سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کی جانب سے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) کے مشاہدات کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ نیب کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی کہ بعض ہاؤسنگ سکیموں کے اسپانسرز اور ڈویلپرز اپنے منصوبوں کی منظوری کی حیثیت کو درست طور پر ظاہر نہیں کر رہے، جبکہ کچھ اسکیموں میں منظور شدہ نقشے آویزاں نہیں کیے گئے یا پرانے، غیر منظور شدہ اور گمراہ کن لے آؤٹ پلانز تشہیر اور بکنگ دفاتر میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
نئی ہدایات کے تحت تمام نجی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرکاری ویب سائٹس پر منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں اور منصوبے کے استقبالیہ مراکز اور بکنگ دفاتر میں تازہ ترین منظور شدہ نقشے نمایاں طور پر آویزاں کریں۔ آویزاں کیے جانے والے نقشے کا کم از کم سائز 7 بائی 5 فٹ ہونا چاہیے، تاہم دستیاب جگہ کے مطابق اس کا سائز مناسب طور پر رکھا جا سکتا ہے۔
سی ڈی اے نے منظور شدہ نقشے کے ساتھ کیو آر کوڈ نصب کرنا بھی لازمی قرار دیا ہے۔ یہ کیو آر کوڈ متعلقہ ہاؤسنگ سکیم کی سرکاری ویب سائٹ سے منسلک ہوگا، جس کے ذریعے ممکنہ خریدار منصوبے سے متعلق تازہ ترین اور تفصیلی معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل کر سکیں گے اور سرمایہ کاری یا پلاٹ کی خریداری سے قبل منصوبے کی قانونی اور منظوری کی حیثیت کی جانچ کر سکیں گے۔
اتھارٹی نے اسلام آباد کے زون 2، 4 اور 5 میں نجی ہاؤسنگ، فارم ہاؤسنگ، اپارٹمنٹ اور کمرشل اسکیموں سے متعلق 2023 کے قواعد و ضوابط کا حوالہ بھی دیا ہے۔ ان قواعد کی شق 40 کے تحت ہاؤسنگ اسکیموں کے اسپانسرز کے لیے ایسی سرکاری ویب سائٹس برقرار رکھنا ضروری ہے جو سی ڈی اے کی ویب سائٹ سے منسلک ہوں اور ان پر زمین کی ملکیت، منصوبے کا محل وقوع، منظور شدہ لے آؤٹ پلان، این او سی کی حیثیت، عوامی سہولیات اور سی ڈی اے کے پاس رہن رکھے گئے پلاٹس سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔
متعلقہ ویب سائٹس پر رہائشی، کمرشل اور عوامی سہولیات کے لیے مختص پلاٹس کی تعداد بھی ظاہر کرنا لازم ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور خریداروں کو کسی بھی پلاٹ یا یونٹ کی خریداری سے قبل منصوبے کی اصل صورتحال اور قانونی حیثیت کی آزادانہ طور پر تصدیق کا موقع فراہم کرنا ہے۔
سی ڈی اے نے ہاؤسنگ اور کمرشل منصوبوں کے سپانسرز کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ الاٹمنٹ لیٹرز مقررہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اتھارٹی کے ساتھ شیئر کریں۔ اس کے علاوہ پلاٹس اور یونٹس کی الاٹمنٹ یا منتقلی صرف منظور شدہ لے آؤٹ پلانز اور منظور شدہ بلڈنگ پلانز کے مطابق ہی کی جا سکے گی۔
بجلی اور گیس کے کنکشنز کے حوالے سے بھی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی اور گیس کے کنکشنز صرف سی ڈی اے سے منظور شدہ منصوبوں کے مطابق فراہم کیے جائیں، تاکہ غیر مجاز علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
سی ڈی اے نے تمام ہاؤسنگ اسکیموں کے اسپانسرز کو ہدایات جاری ہونے کے بعد 10 دن کے اندر تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ رپورٹ کے ساتھ تصاویر سمیت دیگر شواہد بھی فراہم کرنا ہوں گے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ منظور شدہ نقشے اور مطلوبہ معلومات مقررہ مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔
اتھارٹی یہ تعمیلی رپورٹس اور شواہد مزید کارروائی کے لیے نیب کو بھی ارسال کرے گی۔ سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ہاؤسنگ اسکیموں کے اسپانسرز اور ڈویلپرز کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے اور عدم تعمیل کی اطلاع نیب کو بھی دی جائے گی۔
سی ڈی اے کے اس اقدام کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے نجی ہاؤسنگ سیکٹر میں ریگولیٹری نگرانی مضبوط بنانا، پراپرٹی منصوبوں کی تشہیر میں شفافیت یقینی بنانا اور شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کی قانونی حیثیت، منظوری اور لے آؤٹ سے متعلق مصدقہ معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

▫️ وسیع رہائشی و تفریحی سہولیات کے ساتھ محفوظ اور چار دیواری سے گھری فارم ہاؤس کمیونٹی کے قیام کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش رفت جاری ہے۔

محتسب پنجاب کی مداخلت پر سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

▫️ متعلقہ حکام کو واگزار کرائی گئی اراضی کے تحفظ اور دوبارہ غیر قانونی قبضے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت

محتسب پنجاب کی مداخلت اور احکامات پر صوبے کے مختلف سرکاری محکموں کی ملکیتی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا کے دوبارہ سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے۔

راولپنڈی کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوری

▫️ چوہدری بوستان خان روڈ اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک سڑک کی بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل فراہم کرے گی

راولپنڈی کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوریچوہدری بوستان خان روڈ اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک سڑک کی بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی فراہم کرے گیراولپنڈی | ری نیوز پنجاب نامہ نگارمحکم...

حیدرآباد میں اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، چیف سیکریٹری سندھ کی دسمبر کے وسط تک کام مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ آٹو بھان روڈ کے 5 ارب 80 کروڑ، پمپنگ اسٹیشن کے ایک ارب 6 کروڑ اور علمدار کنٹری روڈ کے ایک ارب 3 کروڑ روپے کے منصوبوں کا معائنہ

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے حیدرآباد میں جاری مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام تیز کرنے اور دسمبر کے وسط تک منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں