تاریخ اشاعت: November 24, 2026 - 6:01 PM
CDA Plans Rs14.6 Billion Convention Centre Project in Islamabad Ahead of SCO Summit
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ
▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...
سی ڈی اے حکام کے مطابق نئے کنونشن سینٹر اور موجودہ جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد دونوں عمارتوں کا قبضہ 30 جون 2027 تک حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ حتمی معائنے اور تعمیراتی کام کے معیار کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں وفاقی حکومت کے حوالے کیا جاسکے۔ موجودہ جناح کنونشن سینٹر کی دوبارہ تزئین و آرائش پر تقریباً 3 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ تاہم اس مجوزہ اخراجات پر سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں، کیونکہ سی ڈی اے نے 2024 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے اسی عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش پر تقریباً 3 ارب روپے خرچ کیے تھے۔
اس سے قبل سی ڈی اے نے اسلام آباد کے علاقے ملپور کے قریب نیو اسلام آباد کنونشن، ایگزیبیشن اینڈ ایکسپو سینٹر کے بڑے منصوبے پر غور کیا تھا، جس کے لیے تقریباً 37 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ تاہم وقت کی کمی کے باعث اس منصوبے کو ترک کرکے موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نظرثانی شدہ منصوبے کا مقصد اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنسوں، سربراہی اجلاسوں اور اہم سرکاری تقریبات کے انعقاد کے لیے اضافی اور جدید بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔