تاریخ اشاعت: April 17, 2026 - 11:10 AM
Curb Stone Painting Underway on Main Roads in Kasur
قصور میں مین شاہراہوں پر کرب اسٹون پینٹنگ کا عمل جاری
▫️ بیوٹیفیکیشن مہم کے تحت سڑکوں کی خوبصورتی اور روڈ سیفٹی میں بہتری
قصور: [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] قصور میں شہر کی خوبصورتی اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے مین شاہراہوں پر کرب اسٹون پینٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جاری اس مہم کے تحت سڑکوں کے کناروں ...
قصور میں شہر کی خوبصورتی اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے مین شاہراہوں پر کرب اسٹون پینٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جاری اس مہم کے تحت سڑکوں کے کناروں پر موجود کرب اسٹونز کو نئے رنگوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک کی رہنمائی میں بھی بہتری آ رہی ہے۔۔
اقدام بیوٹیفیکیشن پلان کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوام کو صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ کام کو معیاری انداز میں جلد مکمل کیا جائے