تاریخ اشاعت: November 28, 2026 - 5:56 PM
GDA Identifies Encroachments in Nathia Gali Bazaar Ahead of Planned Demolition Operation
نتھیا گلی بازار میں تجاوزات کی نشاندہی، گرینڈ آپریشن سے قبل غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے گئے
▫️ خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن متوقع
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے نتھیا گلی بازار اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی نشاندہی کرکے غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے ہیں۔
جی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن متوقع ہے۔ کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ اتھارٹی نے دکانداروں اور مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کردیں۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات نہ ہٹانے کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جاسکتی ہے، جس سے املاک کو نقصان پہنچنے اور قانونی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اتھارٹی نے متعلقہ افراد سے ہدایات پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے۔ مجوزہ آپریشن کا مقصد نتھیا گلی میں عوامی سڑکوں اور پیدل چلنے والوں کے راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔