تاریخ اشاعت: April 1, 2026 - 10:35 AM
Green Business Models Must Be Adopted: President Lahore Chamber
ماحولیاتی ذمہ داری ناگزیر، گرین بزنس ماڈلز اپنانا ہوں گے: صدر لاہور چیمبر
▫️پائیدار ترقی کے لیے صنعتوں کو عالمی ماحولیاتی معیارات سے ہم آہنگ کرنا ضروری قرار
لاہور: ری نیوز پاکستان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کاروباری سرگرمیوں کو پائیدار ترقی کے اصولوں کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ما...
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کاروباری سرگرمیوں کو پائیدار ترقی کے اصولوں کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ماحولیاتی حساسیت کے پیش نظر صنعتوں اور کاروباری اداروں کو گرین بزنس ماڈلز اپنانا ہوں گے تاکہ نہ صرف مسابقت برقرار رکھی جا سکے بلکہ عالمی معیارات پر بھی پورا اترا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ اب کاروبار کا مقصد صرف منافع کا حصول نہیں رہا بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمہ داری بھی اس کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ فہیم الرحمٰن سہگل کے مطابق گرین پریکٹسز کو فروغ دے کر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ طویل المدتی معاشی